مسنون طریقہ:
1. سواری پہ قدم رکھ کر بسم اللہ پڑھے
2. سواری پہ بیٹھ کہ الحمدللہ پڑھے
3. پھر یہ دعا پڑھے سبحان الذی سخر لنا ھذا وماکنا
لہ مقرنین وانا الا ربنا لمنقلبون
4. تین دفعہ سبحان اللہ اور تین دفعہ اللہ اکبر پڑھے
5. آخر میں کوئی سا استغفار پڑھ لے
# سفر میں حفاظت کے لیے
اعمال قرآنی سے چند اعمال #
اور۔۔۔
حصنِ حصین سے دو مسنون اعمال۔۔##
★...بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖؔئھَا وَمُرْسٰھَا. اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 0
خاصیت: جب کشتی یا کسی دوسری سواری پر سوار ہونے لگے تو اس آیت کو پڑھ لے ان شاء اللہ تعالیٰ راہ کی آفتوں سے محفوظ رہے گا،
★★...سفر کے لیے:
رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا 0
خاصیت: سفر کرنے کے وقت یا سفر سے آنے کے وقت اس کو پڑھ لے۔۔
ان شاء اللہ تعالیٰ عزت وقدر سے بسر ہوگی
★★★...------الحفیظ-----
: سفر وغیرہ میں جہاں کہیں کسی قسم کا خوف ہو اس کے دور کرنے کے لیے اس کی کثرت نافع ہے۔
★★★★...حفاظتِ سفر:
------سورۃ العلق--
اس کو لکھ کر سفر میں ساتھ رکھنے سے گھر آنے تک ہر قسم کے آفات بری وبحری سے محفوظ رہے۔
★★★★★....ابنِ سیرین ؒ سے منقول ہے کہ ہم کسی سفر میں تھے ایک نہر پر مقا م ہوا، لوگوں نے ڈرایا کہ یہاں لٹ جاتے ہیں ۔ میرے سب رفیق وہاں سے چل دئیے، مگر میں چونکہ
----آیاتِ حرز ----
پڑھا کرتا تھا اس لئے وہاں ٹھہرا رہا ۔
جب رات ہوئی ابھی سونے نہ پایا تھا کہ چند آدمی شمشیر بکف آگئے، مگر مجھ تک نہ پہنچ سکتے تھے۔
جب صبح کو وہاں سے چلا ایک شخص گھوڑے پر سوار ملا اور مجھ سے کہا کہ:
ہم لوگ شب میں سو بار سے زائد تیرے پاس گئے، مگر درمیان میں ایک آہنی دیوار حائل ہوجاتی تھی۔
میں نے کہا: یہ ان آیات کی برکت ہے،
اس شخص نے کہا: وہ کونسی ہیں؟ اور عہد کیا کہ اب یہ کام نہ کروں گا ۔
آیات یہ ہیں،
33 ۔۔ آیات
منزل کے نام سے یہ آیات اکٹھی لکھی مل جاتی ھیں۔۔۔۔
یہ تینتیس آیتیں ہیں،،،،،،
ان کے پڑھنے سے آسیب ، درندہ اور چور اور ہر قسم کی بلاو آفت دفع ہوجاتی ہیں۔
کہا گیا ہے کہ ان میں سو بیماریوں سے شفا ہے۔
محمد بن علی فرماتے ہیں کہ ہمارے ہاں ایک بوڑھے کو فالج ہوگیا تھا اس پر یہ آیتیں پڑھیں اس کو شفا ہوگئی۔
★★★★★★....حفاظتِ مال وعیال:
----اَلْرَقِیْبُ ----
خاصیت: سفر کے وقت جس بال بچہ کی طرف سے فکر ہو اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھے تو وہ مامون رہے۔
★★... دو مسنون اعمال۔۔۔★★
★.... جب تک سفر میں رہے وقتاً فوقتاً یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کرے۔
۱۔ قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ (آخر تک) ۲۔ اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ (آخر تک) ۳۔ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ (آخر تک) ۴۔ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (آخر تک) ۵۔ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (آخر تک)، ہر سورت کو بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے شروع کرے اور اسی پرختم کرے۔...
☆....فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نے حضرت جبیر بن مطعم ؓ سے فرمایا:
اے جبیر! کیاتم چاہتے ہو کہ جب تم سفرمیں جائو تو اپنے ساتھیوں سے صورت و ہیئت میں بہتر اور توشہ سفر (خورد و نوش) میں بڑھ کر رہو (یعنی سفر میں خوشحالی و فارغ البالی نصیب ہو)۔
حضرت جبیر کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
تو یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کرو۔ ہر سورت کو بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے شروع کیا کرو اور اسی پر ختم کیا کرو۔
جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
میں کافی مالدار اور دولتمند تھا، مگر جب سفر میں جاتا تو سب سے زیادہ بدحال اور توشۂ سفر میں کمتر (تنگدست) ہو جایا کرتا تھا (یعنی سفر مجھے راس نہیں آتا تھا)۔
جب سے مجھے رسول اللہﷺ نے یہ
سورتیں (پڑھنے کے لیے) بتلائیں اور میں نے ان کو پڑھنا شروع کیا تو میں پورے سفر میں واپسی تک اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ خوشحال اور توشۂ سفر میں فارغ البال رہنے لگا۔۔
★★....سفر میں یہ دعا مانگتے رھیں۔۔۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ہٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰی۔
اللّٰھُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ہٰذَا وَاطْوِعَنَّا بُعْدَہٗ۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ۔
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعْثَائِ السَّفَرِ وَکَاٰبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ وَالْوَلَدِ۔
اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی کی اور پرہیزگاری کی اور جو عمل تجھے پسند ہو اس کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اللہ! تو ہمارا یہ سفر ہم پر آسان کردے اور اسکی مسافت کو طے کردے۔
اے اللہ! تو ہی سفر میں (ہمارا) رفیق اور گھر بار میں (ہمارا) قائم مقام ہے(تو ہماری اور ہمارے گھر کی حفاظت کر)،
اے اللہ! میں تجھ سے سفر کی سختیوں سے اور (سفر میں کسی) تکلیف دہ منظر سے اور بیوی بچوں اور مال و منال میں تکلیف دہ واپسی سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۔۔۔